واشنگٹن(مانند نیوز ڈیسک) امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ غزہ میں یرغمالیوں کی رہائی کے لئے اسرائیل اور حماس ایک معاہدے کے قریب ہیں۔ ترجمان وائٹ ہاؤس جان کربی کے مطابق مذاکرات آخری مرحلے میں ہیں اور ہم پر امید ہیں تاہم جان کربی نے تفصیلات بتانے سے انکار کردیا۔ ادھر امریکی محکمہ خارجہ نے کہاکہ جنگ کے اختتام کے بعد مغربی کنارے اور غزہ کو متحد کر نے والی فلسطینی ریاست چاہتے ہیں، تنازع کا نتیجہ کیا نکلے گا؟کہنا مشکل ہے۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے پریس بریفنگ میں کہا کہ جنگ کے اختتام پر فلسطینی ریاست کا قیام دیکھنا چاہتے ہیں۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ جنگ کے اختتام پر فلسطینی ریاست کا قیام دیکھنا چاہتے ہیں، وضع اصول کے تحت غزہ علاقے میں کمی نہیں ہونی چاہیے، کسی فلسطینی کو غزہ سے بے دخل نہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ایسی فلسطینی ریاست جو مغربی کنارے اور غزہ کو متحد کرے، یہ وہ پالیسی ہے جو امریکا سپورٹ کرتا ہے، اور حاصل کرنا چاہتا ہے۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ کوشش ہے کہ غزہ میں کم سے کم جانی نقصان ہو، زیادہ انسانی امداد پہنچائی جا سکے، تنازعہ کا نتیجہ کیا نکلے گا کہنا مشکل ہے، جنگ کے اختتام پر فلسطینی ریاست کا قیام دیکھنا چاہتے ہیں۔اس کے علاوہ یمن کے حوثیوں کی جانب سے بحری جہاز اغوا پر امریکی محکمہ خارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جہاز کی ضبطگی بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہے، جہاز اور اس کے عملے کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اگلے اقدامات کے لیے اتحادیوں اور اقوام متحدہ سے مشاورت کریں گے۔واضح رہے کہ اتوار کو یمن کے حوثیوں نے بحیرہ احمر میں اسرائیلی تاجر کا بحری جہاز اغوا کرلیا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق ترکیے سے بھارت جانے والے جہاز پر عملے کے 52 افراد موجود ہیں، برطانوی کمپنی کا رجسٹرجہاز اسرائیلی ٹائیکون کی جزوی ملکیت ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے