سخاکوٹ(مانند نیوز) جمعیت علماء اسلام حلقہ پی کے 24سے آزاد امیدوار مولانا خورشید احمد صدیقی جمعیت علماء اسلام حلقہ پی کے 24سے نامزد امیدوار حق نواز خان ایڈوکیٹ کے حق میں دستبردار ہوگئے۔اس سلسلے میں جمعیت علماء اسلام کے اکابرین کاایک جرگہ مولانا خورشید احمد صدیقی سے ملاقات کی۔جرگہ میں ضلعی امیر ونامزد امیدوار قومی اسمبلی مفتی کفایت اللہ، تحصیل امیر حافظ حبیب الحسین، جنرل سیکرٹری قاری افتخار منصور، فنانس سیکرٹری عبدالوہاب، ضلعی نائب امیر فضل اللہ شاہ، چیئرمین فرید اللہ، وی سی چیئرمین وسینئر نائب امیر مولانا حبیب گل، نائب امیر مولانا صوفی معراج، مولانا سہراب سمیت دیگر ارکان شریک تھے۔نے جیدعالم دین اور جے یوآئی کے سینئر رہنما اور آزاد امیدوار صوبائی اسمبلی مولانا خورشید احمد صدیقی پر جے یوآئی کے نامزد امیدوار حلقہ پی کے 24حق نواز خان ایڈوکیٹ کے حق میں دستبرداری کیلئے جرگہ کیا جو کہ آزاد امیدوار مولانا خورشید احمد صدیقی نے قبول کرتے ہوئے پارٹی کے نامزدامیدوار حق نواز خان ایڈوکیٹ کے حق میں دستبرداری اور اپنے کاغذات نامزدگی واپس لینے کااعلان کیااور ساتھی ہی حق نواز خان ایڈوکیٹ کی کامیابی کیلئے بھرپور انتخابی مہم چلانے کاعہد کیا۔