بٹ خیلہ(مانند نیوز)ممتازمسلم لیگی رہنما سماجی شخصیت حاجی گل زمان نے پی ایم ایل این سے اپنی دیر ینہ رفاقت ختم کرکے پیپلز پارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا فیصلہ کیا ہے 12جنوری بروز جمعہ 2بجے سہ پہر ان کے حجرے خار بٹ خیلہ میں عظیم الشان جلسہ ہو گا پی پی کے صوبائی صدر سید محمد علی شاہ با چہ سا بق وزیر خزانہ امیدوار پی کے 23انجینئر محمد ہمایون خان اور امیدوار این اے9سابق ضلع ناظم سید احمد علی شاہ جلسے سے خطاب کریں گے۔