پشاور (مانند نیوز)سپورٹس کمپلیکس پشاور میں حال ہی میں منعقدہ فیمل آرچری چیمپئن شپ جس میں ضلع کوہاٹ سے تعلق رکھنے والی 5 فیمل کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک گولڈ،ایک سلور اوردو براؤنز مڈلز جیتے۔ ڈسٹرکٹ سپورٹ آفس کوہاٹ کی جانب سے ان کی حوصلہ افزائی کیلئے نقدانعامات کی تقریب ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس وپلاننگ) کے دفترمیں منعقد ہوئی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس و پلاننگ)کوہاٹ ریناشہید سہروردی نے کھلاڑیوں میں نقدانعامات تقسیم کیئے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کوہاٹ ساجد خان آفریدی بھی موجود تھے۔رینا شہید سروردی نے کھلاڑیوں کے شاندار کارکردگی کوسراہتے کہا کہ کھیل کود صحت مند زندگی اوربہترین ذہنی نشونما ں میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔لہٰذا ہمیں اپنی نئی نسل کوکھیل کود میں بڑھ چڑھ کرحصہ لینے کی ترغیب دینی چاہیئے تاکہ وہ معاشرتی برائیوں سے نہ صرف محفوظ رہ سکے بلکہ وہ معاشرے کیلئے ایک مفید شہری بھی بن جائے۔اسی طرح ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کوہاٹ ساجدخان نے کھیلوں کی اہمیت اورضرورت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ سپورٹس کا محکمہ وقتاً فوقتاًنوجوانوں کوایسے مواقع فراہم کرتی رہے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے