ہنگو(مانند نیوز) سرکاری تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات بے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہیں،ایچ آر ایس پی طلباء و طالبات کو مقابلے کے مواقع فراہم کرئے گی۔ان خیالات کا ا گرظہار ایچ آر ایس پی کے ڈائیریکٹر اور گورنمنٹ پرائمری سکول پی ٹی سی کے چیئرمین میں ناصر اکبر نے گورنمنٹ پرائمری سکول لختی بانڈہ نمبر 1 میں صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کے لیے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقعہ پر ہیڈ ماسٹر رضی اللہ،زاہد اورکزئی،میاں فیروز،ابرار خان اور دیگر بھی موجود تھے۔تقریب میں طلباء نے رنگا رنگ پروگرام پیش کیے،تقاریر،ملہ نغموں اور دیگر پروگراموں میں طلباء و طالبات نے حصہ لیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہیومن ریسورس سپورٹ پروگرام کے ڈائریکٹر ناصر اکبر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات بہترین خدادا صلاحیتوں کے مالک ہیں اور انہیں مقابلوں کے لیے تیار کرنے کے لیے ایچ آر ایس پی بھر پور اقدامات اٹھا رہی ہے۔ناصر اکبر نے کہا کہ نیا دور مقابلے کا دور ہے جس کے لیے نئی نسل کو تیار کرنا والدیں،اساتزہ اور سماجی تنظیموں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔اس موقعہ پر ناصر اکبر نے تقاریر اور دیگر مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا و طالبات میں انعامات تقسیم کیے۔