پبی (مانند نیوز) سابقہ حکمرانوں نے ملازمین کو بحرانوں میں دھکیل دیا ہے۔ملازمین مایوس ہوچکے ہیں۔ملازمین کی پنشن کموٹیشن میں کمی سابقہ صوبائی وزیر خزانہ تیمور جھگڑا کا کارنامہ ہے۔ووٹ کے ذریعے تیمور جھگڑا سابقہ صوبائی وزیر خزانہ سے بدلہ لینگے۔ان خیالات اورنگزیب کشمیری مرکزی سیکرٹری جنرل ایپکا پاکستان نے محکمہ زکواۃکے آفس میں کلرکوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ سابقہ صوبائی وزیر خزانہ تیمور جھگڑا نے پنشن اصلاحات کے نام پر ملازمین کو زندہ درگور کردیا۔اور ان کا اسمبلی سے پاس کردہ کالا قانون نے ملازمین سے پینشن کا حق بھی چھین لیا۔اور اب جو ملازمین بھی ریٹائرمنٹ پر جارہے ہیں۔ان کو آدھا پنشن کموٹیشن مل رہا ہے۔جبکہ باقی صوبوں میں یہ قانون نافذ نہیں۔لیکن خیبرپختونخوا کے ملازمین کے ساتھ یہ ناانصافی کیوں۔ہم نے تو دو دفعہ خیبرپختونخوا میں پی۔ٹی۔آئی کو ووٹ دے کر کامیاب کردیا۔حالانکہ ملک کہ تاریخ میں صوبہ خیبرپختونخوا میں دو دفعہ کسی بھی پارٹی کی حکومت نہیں آئی ہے۔لیکن عوام اور ملازمین نے تبدیلی کے نام پر اور انصاف کو گھر کے دہلیز پر پہنچانے کے نام پر ووٹ دیا۔لیکن برسر اقتدار آکر انہوں نے وہ تمام مراعات ہم سے چھین لئے جو سابقہ حکومتوں نے ہمیں دیئے تھے۔اس دفعہ آئند الیکشن میں ووٹ کے ذریعے بدل لینگے۔