پشاور(مانند نیوز) خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے سالانہ کارکردگی رپورٹ 2023 جاری کردی سالانہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے دوران خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی ٹیموں نے صوبہ بھر میں ایک لاکھ پندرہ ہزار سے زائد کاروائیاں کیں تفصیلی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 39ہزار7سو 55 کریانہ سٹورز،8ہزار1سو74 ہول سیلرز، 7ہزار5 سو8 بیکرز، 6ہزار79 دودھ شاپس اور فارمز، 7 ہزار 4 سو 70ہوٹلز، 6 ہزار 3سو 70 ڈرائی فروٹس دوکان،2ہزار3سو 74 کباب شاپس اور 5ہزار7سو 18 تندوروں کے معائنے کیے گئے صوبہ بھر میں ان کاروائیوں کے دوران چار لاکھ کلوگرام/ لیٹرز سے زائد مضر صحت اور ملاوٹ شدہ مختلف خوراکی اشیاء تلف کی گئی ہیں، کارکردگی رپورٹ کی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ کارروائیوں میں 19ہزار 14 لیٹرز ملاوٹ شدہ دودھ، 24ہزار8 کلو غیر معیاری اور مضر صحت گوشت، 23ہزار4 سو 91 کلو گرام سے زائد ملاوٹ شدہ گڑ،14ہزار2 سو 23 کلو گرام مضر صحت مٹھائی، 20 ہزار 7 سو48 لیٹرز آئل اور گھی، 18ہزار8 سو64 کلو گرام مصالحہ جات، 5ہزار8 سو30 لیٹرز مشروبات اور 17 ہزار 1سو 60 کلو پاپس ضبط کر کے تلف کی گئیں قانون کی خلاف ورزی اور غیر معیاری اشیاء خوردونوش اشیاء کی فروخت پر تقریباً دوہزار خوراک سے وابستہ کاروباروں کو سربمہر بھی کیا گیا، تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ مجموعی طور پر 3 سو61 بیکریوں، 91 دودھ کی دوکانوں، 29 کنٹینر، 189 ہوٹلوں، 2 سو 98 کریانہ سٹورز، 70 ریسٹورنٹس،27 گوشت کی دکانیں، 26 آئل اینڈ گھی اور54 مشروبات کے کارخانوں کو سیل کیا گیا۔ 7 ہزار 216 نئے کاروباروں کو لائسنس کا اجراء کیا گیا اور حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر سات ہزار آٹھ سو سے زائد کاروباروں کو وارننگ نوٹسز بھی جاری کیے گئے، سالانہ کارکردگی رپورٹ میں مزید تفصیلات کیمطابق خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی نے نو تعمیر شدہ سٹیٹک فوڈ ٹیسٹنگ اور موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹریز سے مختلف خوردونوش اشیاء کے17 ہزار 532نمونے چیک کیے گئے اور ٹوٹل ٹیسٹ کیے گئے نمونوں میں سے 5 ہزار 947نمونوں کے نتائج غیر تسلی بخش قرار پائے گئے، مزید تفصیلات کیمطابق دودھ کے 8ہزار6 سو،پانی کے 1ہزار94،مشروبات کے 1 ہزار 6سو90،فروٹ جوسز کے 9سو32،خوردنی تیل 2ہزار2سو32، مصالحہ جات کے3 سو65، چائے کی پتی کے 4 سو21، شہد کی 3سو10 نمونے ٹیسٹ کیے گئے،رپورٹ کے مطابق 107 تربیتی سیشنز میں سولہ سو سے زائد فوڈ ورکرز کو حفظان صحت کے اصولوں کی ٹریننگ بھی دی گئی اور صوبہ بھر میں چھ سو سے زائد آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا، سالانہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق لائسنسز کی مد میں تقریباً 95.6ملین روپے کی محصولات حاصل کی گئیں اسی طرح حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر61.8 ملین روپے کے جرمانے بھی عائد کیے گئے،سال 2023 میں خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال میں نیوٹریشن ونگ کا قیام بھی عمل لایا گیا جسکا مقصد عوام کو مخفوظ خوراک کے حوالے آگاہی پیدا کرنا ہے، ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی شفیع اللہ خان کا سالانہ رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملاوٹ مافیا کو عوام کی صحت سے کھیلنے والوں کیخلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور رواں سال پوری منصوبہ بندی کے تحت اشیائے خوردونوش کی بیخ کنی کے لئے کاروائیاں کی جائیں گی۔