پشاور(مانند نیوز) ینگ فارماسسٹس کمیونٹی پاکستان کے زیر انتظام پہلی انٹر یونیورسٹیز فارمیسی سپورٹس لیگ کی افتتاحی تقریب پشاور یونیورسٹی میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ڈرگ انسپکٹر یحیی خان اور منظور احمد تھے جبکہ مختلف شعبہ ہائے زندگی میں کام کرنے والے فارماسسٹوں نے شرکت کی مختلف یونیورسٹیوں کے ٹیم ممبران نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ فارمیسی سپورٹس لیگ 11 جنوری تک جاری رہے گی۔اس موقع پر کھلاڑیوں نے آرگنائزر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں بھی پروفیشنل مقاصد کے حصول کیلئے اک اہم سنگ میل ہیں مذکورہ سپر لیگ میں صوبہ خیبر پختونخوا کے مختلف جامعات کے شعبہ فارمیسی سے طلباء کرکٹ، بیڈ منٹن اور دیگر مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے