کوہاٹ (مانند نیوز)خوشحال خیبرپختونخوا پروگرام کے تحت ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر امجد آفریدی نے دارالامان/خواتین کرائسز سنٹر، کوہاٹ کا اچانک دورہ کیا جہاں پرانہوں نے عملہ اوروہاں پررہائش پذیر خواتین کے ریکارڈ رجسٹر، سی سی ٹی وی کیمرے، مینو اور صفائی ستھرائی کا معائنہ کیا۔ انہوں نے دارالامان کے منیجر کو ہدایت کی کہ سنٹر میں رہائش پذیر خواتین کی اچھی دیکھ بھال کریں اورانہیں ساز گار ماحول فراہم کرنے کیلئے ہرممکن کوشش کریں۔اسی طرح انہوں نے کوہاٹ پنا گاہ کا بھی دورہ کیا۔ پناہ گاہ میں موجود پناہ گزینوں کے ساتھ ملاقات کی اوران سے ان کو درپیش مسائل ومشکلات کے بارے میں دریافت کیا جس پرامجد آفریدی نے متعلقہ عملے کو ان کی اچھی دیکھ بھال کی ہدایت کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے