ایبٹ آباد (مانند نیوز)جنرل الیکشن 2024 کے لیے جاری تیاریوں کے جائزے کے حوالے سے اجلاس ڈپٹی کمشنر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر ایبٹ آباد خالد اقبال کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے ریٹرننگ افسران، ضلعی افسران سے ملاقات کے دوران الیکشن کی تیاری، ٹراسپورٹیشن پلان کی تیاری، الیکشن میٹریل کی ڈسپیچ پوائنٹس تک فراہمی و دیگر امور زیر بحث آئے۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے پراسس کے دوران سکیورٹی کی فراہمی کے ساتھ ساتھ الیکشن کمیشن کی ہدایات/ ایس او پیز کے مطابق الیکشن کے انعقاد کو یقینی بنانے کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرزیشان خان، ایس ایس پی ٹریفک وارڈن عارف جاوید، ریٹرننگ آفیسر این اے 17 ایڈیشنل کمشنر ہزارہ ڈویژن محمد ارشاد، ریٹرننگ آفیسر این اے 16 ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فائنانس اینڈ پلاننگ عباس خان آفریدی، ایس پی ہیڈ کوارٹر، ریٹرننگ آفیسر پی کے-45 سیکرٹریریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی عمر ارشد، ریٹرننگ آفیسر پی کے-43 ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر 1 علی شیر خان خلیل، ریٹرننگ آفیسر پی کے-42 ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر3 زرک یار خان تورو، ریٹرننگ آفیسر پی کے -44 ڈویژنل فارسٹ آفیسر محمد ادریس، ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن اور دیگر نے شرکت کی۔