پشاور (مانند نیوز )پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صوبائی نائب صدر ظاہر شاہ طورو نے تحریک انصاف کے انتخابی نشان بلا کی بحالی کو ہائیکورٹ کے فیصلے کو تاریخی قراردیتے ہوئے پوری پاکستانی قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج ایک بار پھر پشاور ہائیکورٹ نے انصاف پر مبنی فیصلہ دیکر انصاف کا بول بالا کردیا ہے آج تاریخی دن، آئین و قانون کی فتح ہیبلا کی بحالی پوی قوم کو مبارک ہو اب کوئی بھی تحریک انصاف کا راستہ نہیں روک سکتا پشاور ہائیکورٹ کے ججز کے انصاف پر مبنی فیصلے سے امید کی ایک کرن دکھائی دینے لگی ہے کہ ابھی بھی ہمارے ملک کی عدلیہ میں انصاف پسند ججز موجود ہیں جو اس ملک کیعوام کو انصاف دینے اور انکے حقوق کا تحفظ دینے کیلئے موجود ہیں تحریک انصاف کو بلے کا نشان واپس ملنے پر مخالف سیاسی جماعتوں میں صف ماتم بچھ گئی ہیں پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ظاہر شاہ طورو نے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کو قانون و حق سچ کی جیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف سے بلے کا انتخابی نشان واپس لیکر ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت اور اسکے کارکنوں کی توہین کی تھی لیکن پشاور ہائیکورٹ کے ججز نے تحریک انصاف کو اسکا انتخابی نشان واپس دیکر اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کرکے انصاف کا بول بالا کردیا ہے ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ اس فیصلے سے اگر ایک طرف قانون ٗآئین اور حق وسچ کی جیت ہوئی ہے تو دوسری طرف ملک کی بربادی کے ذمہ داروں اورملک کو بحرانوں میں دھکیلنے والوں کو واضح پیغام مل گیا ہے کہ پاکستان کی عدالتیں آزاد ہیں اور وہ آئین وقانون کے مطابق فیصلے کر رہی ہیں اور وہ کسی کی دبائو میں آنیوالی نہیں اب انشاء اللہ8 فروری کا سورج ملک بھر میں تحریک انصاف کی کامیابی کی نوید لیکر طلوع ہوگا تحریک انصاف نہ صرف خیبر پختونخوا بلکہ پورے ملک میں کلین سویپ کریگی ایک سوال کے جواب میں ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ ملک میں الیکشن ملتوی کرانے کی سازشیں ہورہی ہیں لیکن پاکستان کے عوام اور عدالتیں ان سازشوں کو ہر سطح پر ناکام بنادیں گے پاکستان کے تمام مسائل کا واحد حل صاف اور شفاف انتخابات میں ہے ملک میں حقیقی جمہوریت کی بحالی کیلئے تحریک انصاف کی جدوجہد جاری رہے گی انہوںنے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عوام لٹیروں اور چوروں کے چہرے پہچان چکے ہیں چور ٗلٹیریاور ملک کو بحرانوںمیں دھکیلنے والوں نے اپنی بدترین شکست دیکر اب انتخابات ملتوی کرانے کی سازشیں شروع کردی ہیںاور سینٹ میں انتخابات ملتوی کرانے کی قرارداد اسی سازش کی ایک کڑی ہے اور اس سازش کو عوام اور جمہوریت پسند قوتیں ہر سطح پر ناکام بنادیگی ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ پاکستان کے عوام تحریک انصاف اور اسکے قائد عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں اور رہیں گے اور سازشی ٹولے کوکہیں بھی چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی