ہنگو(مانند نیوز) پی کے 93 میں پیپلز پارٹی کی انتخابی کمپین زور وشور سے جاری ہے،پیپلز پارٹی ہی ملک کو مسائل سے نکال سکتی ہے،انور بنگش ہنگو کی ترقی کے لیے اہم اقدامات اٹھائیں گئے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی رہنما اور پی کے 93 سے امیدوار انور بنگش کے ترجمان نعمت بنگش نے اخباری بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ملی ترقی اور خوشحالی کی علامت سیاسی جماعت ہے جس کے دور میں قوم کے دیرینہ مسائل حل ہوئے اور بے روزگاری کا خاتمہ ہوا۔نعمت بنگش نے کہا کہ ہنگو کے حلقے پی کے 93 میں پیپلز پارٹی نے ایک جیالے انور بنگش کو میدان میں اتارا ہے جو ہنگو کے عوام کی خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں۔اور ہم انور بنگش کی انتخابی کمپین زور و شور سے چلا رہے ہیں۔نعمت بنگش نے ہنگو کے عوام سے اپیل کی کہ وہ 8 فروری کو تیر پر ٹھپا لگا کر اپنے اچھے مستقبل کو یقینی بنائیں.پیپلز پارٹی کے رہنما نعمت بنگش نے کہا کہ ہنگو کے عوام ذولفقار علی بھٹو شہید،محترمہ بے نظیر شہید کے خاندان سے دل سے محبت کرتے ہیں اور وہ بلاول بھٹو کو وزیر اعظم پاکستان دیکھنا چاہتے ہیں