پشاور(مانند نیوز) محکمہ خوراک نے کارروائی کرتے ہوئے 4مردہ بھینسیں قبضے میں لیکر 2 ملزموں کو گرفتار کرکے 14دن کیلئے جیل بھیج دیا۔ محکمہ خوراک کے اعلیٰ حکام کی ہدایت پر راشننگ فوڈ کنٹرولر پشاور جمشید آفریدی کی نگرانی میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر تسبیح اللہ اور کمال احمد نے جی ٹی روڈ پر چمکنی کے مقام پر کارروائی کی جہاں پر مذکورہ گرفتار ملزم ایک خالی میدان میں مردہ بھینسوں کو ذبح کرنے کے بعد کاٹنے میں مصروف تھے جس پر محکمہ خوراک کے افسران نے برہمی کا اظہار کیا اور 2افراد کو گرفتار کر لیا۔ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ مردہ بھینسوں کو گھنٹہ گھر سبزی منڈی سپلائی کر رہے تھے۔ راشننگ فوڈ کنٹرولر پشاور جمشید آفریدی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو معیاری اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانا محکمہ خوراک کی اولین ترجیح ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پشاور بھر میں تمام تحصیلوں میں محکمہ خوراک کے حکام کو الرٹ کیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو معیاری اشیاء کی فراہمی کو ممکن بنایا جائے اور غیر معیاری اشیائے خوردونوش کی سپلائی چین کو منقطع کیا جائے جبکہ مرتکب افراد کے خلاف فوڈ ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ راشننگ فوڈ کنٹرولر پشاور جمشید آفریدی نے محکمہ خوراک کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھیں اور غیر معیاری اشیاء کی خرید و فروخت اور گرانفروشی میں ملوث افراد کے ساتھ کوئی نرمی نہ برتی جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے