پشاور(مانند نیوز) ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر شوکت علی نے کہا ہے کہ سردی کی شدت میں اضافہ کے باعث نمونیا کے کیسز بڑھ گئے ہیں۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی ہے کہ بچوں کا خیال رکھیں باہر نکلنے کی صورت میں بچوں کو گرم کپڑے پہنائیں۔ترجمان ڈی جی ہیلتھ سروسز و ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ ڈاکٹر ارشاد روغانی کے مطابق گزشتہ سال اکتوبر میں خیبرپختونخوا میں نمونیا کے 6 ہزار 219 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ دسمبر میں نمونیا سے متاثرہ 5 سال سے کم عمر بچوں کی تعداد بڑھ کر 11 ہزار 551 تک پہنچ گئی۔ ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ کے مطابق گزشتہ تین ماہ میں سب سے زیادہ مردان میں 8 ہزار 68 بچے نمونیا سے متاثر ہوئے۔ ہری پور میں 4 ہزار، دیر لوئر 3ہزار200، پشاور میں 2 ہزار 800 بچے نمونیا سے متاثر ہوئے۔ان کے مطابق صوابی میں 2 ہزار 700، چارسدہ میں ایک ہزار، جبکہ لکی مروت میں تین ماہ کے دوران 900 بچے نمونیا سے متاثر ہوئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے