شانگلہ(مانند نیوز)بزرگ سیاستدان اور شانگلہ کے قومی نشست11سے آزاد امیدوار الحاج سیدفرین خان کی مختلف علاقوں میں انتخابی مہم زور و شور سے جاری۔ مشاورتی اجلاس جلسہ میں تبدیل سینکڑوں کارکنوں کی شرکت،حاجی سید فرین،صدر الرحمن ایڈوکیٹ، شوکت یوسف زئی کا اپنے قائد عمران خان کے ساتھ مرتے دم تک رہنے کا عزم،پورن،الپوری،بشام،کانا اور دیگر علاقوں میں تحریک انصاف کے رہنماؤں کی بھرپور استقبال فضا عمران خان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا، کارکنوں کا پی ٹی آئی بانی اور قائدین پر ظلم کا بدلہ وو ٹ کے ذریعے لینے کا فیصلہ، مختلف تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے الحاج سید فرین خان نے کہا کہ ہماری سیاست کا مقصد شانگلہ کی ترقی ہیں یہاں ہر پانچ سال بعد صرف ایک ماہ کیلئے آنے والے ٹولے کو عوام اب مسترد کریگی،شانگلہ کی سیاست جس نے گندا کیا وہ سب کو معلوم ہیں۔8فروری کو عوام شانگلہ کی بائیس سالوں سے ہونے والی استحصال کا حساب ووٹ کے ذریعے لے گی۔عوام 8فروری کو تحریک انصاف کے آزاد اراکین پر اعتماد کرکے واضح کریں کہ عوام عمران خان کے ساتھ ہیں۔ ہم ظلم کیخلاف میدان میں نکلے ہیں انشاء اللہ ہمارے ساتھ اللہ تعالی کی مد دہے اورہمیں یقین ہے کہ ظلم کی تاریکی بہت جلد ختم ہونے والی ہے۔ کروڑوں عوام کی نمائندہ جماعت سے ان کا انتخابی نشان چھین لیا گیا مگر ہمارے حوصلے بلند ہیں۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے