کوہستان/ شانگلہ(مانند نیوز)اپرکوہستان اچھاڑنالہ کے قریب مزدور گاڑی کا ہولناک ٹریفک حادثہ،3تین موقع ہی پر جان بحق جبکہ11افراد زخمی ہوگئے۔جان بحق ہونے والوں میں غفران اللہ ولد انوار اللہ سکنہ الائی بٹگرام،محمد زاہد ولد الف گل سکنہ الائی بٹگرام،ارسلان علی خان ولد ارشد علی خان سکنہ نوشہرہ شامل ہیں۔ پولیس کنٹرول روم داسو کے مطابق حادثہ منگل اور بدھ کے درمیانی شب خیبرپختونخواہ کے دور و افتادہ ضلع اپرکوہستان میں اچھاڑ نالہ کے مقام پر مزدور لے جانے والی ڈائنہ گاڑی حادثے کا شکارہوگئی جسکے نتیجے میں گاڑی میں سوار3مزدور موقع پر جان بحق جبکہ11افراد زخمی ہوئے۔سینکنڈ شفٹ مزدور کام کے بعد واپس کیمپ جارہے تھے کہ حادثہ پیش آیا۔ زخمی ہونے والے افراد کو مقامی پولیس اور ریسکیو نے فوری طور پر اچھاڑ نالہ سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال داسو اپرکوہستال منتقل کردیا گیا۔ریسکیو کو اطلاع ملتے ہی میڈیکل ٹیم بمعہ ایمبولینس جائے حادثے کی جانب روانہ کردی گئی۔لوئرکوہستان ریسکیو 1122 اپر کوہستان اور لوئرکوہستان کی اہلکاروں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ڈاسو منتقل کر دیا گیا۔شدید زخمیوں کو ریسکیو 1122 لوئر اور اپر کوہستان کے ایمبولینسیس میں ایبٹ آباد اور منتقل کردیا گیا۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے