پبی (مانند نیوز)تھانہ اضاخیل پولیس نے غیر قانونی اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے موٹر کار سے اسلحہ کی بھاری کھیپ،مختلف بورکے ہزاروں کارتوس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیاتفصیلات کے مطابق۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرنو شہرہ ناصر محمود کی غیر قانونی اسلحہ کے خلاف واضح احکامات کی روشنی میں ایس ڈی پی او کینٹ سرکل سید اسماعیل شاہ کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ اضاخیل محمد ایاز خان چوکی عجب باغ کی حدود میں ناکہ بندی پوائنٹ پر موجود تھے کہ اسی اثناء جانب پشاور ایک موٹر کار نمبری LZT/3533اتی دکھائی دی بربنا شک روک کر تلاشی لینے پر 2عدد دونالہ بندوق،شارث گن 12بور 10 عدد،پستول 30بور 10عدد، پستول 9MM،ایک عدد،SMG چھ عدد اور کارتوس مختلف بور 12000ہزار برآمد کرکے ملزم واجدگل ولد نزیرگل ساکن نصرت زئی تنگی ضلع چارسدہ کو گرفتار کرلیا گیا.