پبی (مانند نیوز) اے این پی کے مرکزی جنرل سیکرٹری، امیدوار برائے صوبائی اسمبلی89 میاں افتخار حسین نے کہا کہ آپ لوگوں کی ذمہ داری ہے کہ اسمبلی میں ایسے لوگوں کو بھیجیں جن کے دل میں قوم کے خدمت کا جذبہ ہو اور جن کا ماضی پاک صاف اور کردار کے مالک ہو. یہاں ایسے لوگ بھی اسمبلی کے ممبر رہے ہیں جن کو نا اپنے پرویلج موشن کا علم ہوتا ہے اور نا اسمبلی روایات سے باخبر ہوتا ہے. یہ سب ذمہ داری ووٹرز پر عائد ہوتی ہے کہ ان کے سپورٹ سے کون اسمبلی کا ممبر بنا ہے. اس کے علاوہ جن لوگوں نے نا پارٹی وفاداری کا پاس رکھا ہو اور نا ہی نظریاتی ذہن رکھتا ہو وہ آپ کے مسائل حل نہیں کر سکتے. یہاں ایک رواج بن چکا ہے کہ سیاست کو ان لوگوں نے کاروبار بنایا ہوا ہے اور عوامی خدمت کے بجائے اپنے تجوریوں کو بھرنے میں لگے ہیں. ٹھیکیداری اور پٹواری سسٹم کو فروغ دیا جا رہا ہے حتکہ سکولوں کے اساتذہ کو مجبور کرکے اور ٹرانسفر سے ڈرا کر ذبردستی پی ٹی آئی پی میں شمولیت اختیار کرنے کے لیے ذریعے دباو ڈالا جا رہا ہے ان خیا لات کا اظہار انہو ں نے بانڈہ نبی میں عبداللہ, رحمان گل, سہیل, شایان, عبید خان, سامد, رحمت اللہ, عباس, عزیز, سلیمان, آمین اللہ, سدیس خان, طارق, رفیع, عثمان, مقصود, بہادر ماما, کامران,سلمان اور لعل سید, محب بانڈہ میں فضل حبیب, کفایت, بلال, ارشاد, مبین خان, مسعود, اسامہ, حارث, جیند, عابد, عاصم, مومین, اسامہ, مشال, خان ٹیلر, عزیز, فہیم, سعد, جابر, مبشر, جان ماما, وحید, میرالرحمان اور فیصل اور اکبر پورہ تازہ گل گڑھی میں حسیب باچہ جی, واجد خان, حضرت علی سنی, افتخار احمد,وسیم خان, علی, محمد وقاص, عثمان, طیب خان, ورید ماما, حسنین, جنت گل, سدیس خان, ظاہز, جہانگیر لالا, آیات شاہ, عابد خان, رویل گل بابو, ظفیر علی, شہزاد, جمال شنواری, حسن زیب, رازق, سہیل اور حمید نے پشتون گڑھی میں سرفراز, ابراہیم,عاطف, شاہ جہان, گل فراز, صغیر حیات,بلال خان,عرفات, یاسین, بلال خان, جلال خان اور زاہد نواز خان پبی گل آباد میں صدام, عمیر, سہیل, عاکف, وحید, اعزاز, سلیمان, عزیز, فاروق, ظریف, منصور خان, شاہ زیب خان, عبدالسلام, جیند, ہارون, نعمان, فیصل, عثمان, شایان, سلمان, حسنین خان, رفیع اللہ اور میاں مرتضی نے مختلف پارٹیوں سے مستفعی ہو کر اے این پی میں شمولیت کے موقع پر منعقد اجتما عات اورکارنر میٹنگ سے خطاب کر تے ہو ئے کیا جس میں کثیر تعداد میں عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنوں نے شرکت کی. اجتما عات سے عباس خان غازی اور دیگر قا ئدین نے بھی خطاب کیامیاں افتحار حسین نے کہا کہ پرویز خٹک کہتا ہے کہ میں آنے والا وزیر اعلی ہوں لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے کہ یہ خود ساختہ وزیر اعلیٰ جیل میں ہوگا اگر ایمانداری سے اداروں نے بی آر ٹی اور ملم جبہ میں کرپشن کی تحقیقات کی تو یہ وزیر اعلیٰ ہاوس نہیں مجرمین ہاوس یعنی جیل میں ہوگا. آج پنچابی ہم کو طعنے دے رہے ہیں کہ ایک پرویز پنچابی یعنی چوہدری پرویز الہی اور ایک پرویز پشتون یعنی پرویز خان خٹک جبکہ پنچابی پرویز عمران خان کے ساتھ ڈٹ کے کھڑا ہے اور پشتون پرویز ڈر کر عمران خان کو چھوڑ کر دغا باز بن گیا ہے. شرم کی بات ہے کہ جس نے اس کو وزیراعلیٰ بنایا اسے کے پیٹھ میں چھرا گھونپا. اس لیے آپ سب کو چاہیے اور غیرت کا تقاضہ بھی یہی ہے کہ اپنا ووٹ غیرت مند اور نظریاتی پارٹی کے امیدوار کو دیں نا کہ ایسے امیدوار کو جو نا اپنے لیڈر پر غیرت کرتا ہے اور نا ہی ان کا نظریہ واضح ہے. اس ملک میں کسی چیز کی کمی نہیں اگر ہے تو نظریاتی اور اپنے ملک اور پارٹی پر مر مٹنے والوں سیاستدانوں کی کمی ہے. اگر عوام نے ایک بار نظریاتی اور مخلص امیدواروں کے ہاتھوں میں حکومت دے دی تو اس ملک کا حلیہ بدل جائیگا ہر ادارہ اپنے ڈومیل میں رہ کر کام کرئیگا سرکاری افسران سیاستدانوں کے ذاتی نوکری سے نکل جائیں گے مگر بدقسمتی سے ہمارے پالیسی ساز اداروں نے اس طرف توجہ ہی نہیں دی کہ اس ملک کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کچھ کیا جائے میاں افتحار حسین نے اے این پی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو خوش آمدید کہا اجتما عات سے میدوار برائے قومی اسمبلی این اے 34 میاں بابر شاہ کا کا خیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے اے این پی کے قافلے میں شامل ہونے والوں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ افسوس کی بات یہ ہے کہ ضلع نوشہرہ صوبے پختون خواہ کے دیگر ضلعوں کی نسبت کافی پسماندہ ہے ضلع پشاور, چارسدہ اور مردان آس پاس کے ضلعوں میں کافی ترقی کر گیا مگر ضلع نوشہرہ کے دعویدار جو کہ 35 سالوں سے اقتدار میں اور ایک بار وزیر اعلی بھی رہے مگر ضلع کو ترقی دینے کی بجائے پسماندگی کی طرف لے گیا اور آج ایک بار پھر لوگوں سے ووٹ مانگ رہا ہے مگر اس بار ان کو عبرت ناک شکت سے دو چار ہونا پڑے گا.

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے