سخاکوٹ(مانند نیوز) درگئی بارایسوسی ایشن کی گولڈن جوبلی تقریب شایان شان طریقے سے منائی گئی،مہمان خصوصی ایڈیشنل سول جج طلاء محمدخان،صدردرگئی بارفضل احمدخان ایڈوکیٹ ودیگر نے وکلاء برادری کے موجودگی میں کیک کاٹااوردعائیں مانگی۔ممتازقانون دان اوردرگئی بارایسوسی ایشن کے بانی وبزرگ رہنمابشیراللہ خان ایڈوکیٹ نے درگئی بارکے تاریخی حیثیت اوراسکے سنگ بنیادمیں کلیدی کرداراداکرنیوالوں پرمفصل روشنی ڈالی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدردرگئی بارایسوسی ایشن فضل احمدخان ایڈوکیٹ،جنرل سیکرٹری نسیم اللہ خان ایڈوکیٹ،آمان اللہ خان ایڈوکیٹ اوردیگرنے تقریب کے شرکاء کاخصوصی شکریہ اداکیا،گولڈن جوبلی تقریب میں درگئی بارایسوسی ایشن کے نائب صدرموسیٰ خان ایڈوکیٹ،جائینٹ سیکرٹری عدنان خان ایڈوکیٹ،لائیبرین سیکرٹری ذاہدجان،فنانس سیکرٹری اسلام خان ایڈوکیٹ اوردیگروکلاء برادری کے علاوہ سول جج مبارک علی خان،سول جج عزیزمحمدخان،سول جج ریاض اسلم داوی،اسسٹنٹ کمشنرتحصیل درگئی محمدعلی خان اوردیگرنے کثیرتعدادمیں شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ایڈیشنل سول جج طلاء محمدخان،صدردرگئی بارایسوسی ایشن فضل احمدخان ایڈوکیٹ،جنرل سیکرٹری نسیم اللہ خان ایڈوکیٹ،درگئی بارایسوسی ایشن کے بانی رکن ممتازقانون دان وبزرگ رہنمابشیراللہ خان ایڈوکیٹ اور موسی خان ایڈوکیٹ نے کہاکہ درگئی بارایسوسی ایشن جس کی سنگ بنیاد1974ء میں اس وقت کے پولیٹیکل ایجنٹ اعجازرحیم خان اوراے پی اوجہانزیب خان نے رکھی جس نے آج اپنی پچاس سالہ سفربخیروعافیت پایہ تکمیل تک پہنچایا،انہوں نے کہاکہ عدلیہ اوربارکا ہمہ وقت یکجہتی وبھائی چارہ رہااورہرقسم کے مسائل ومشکلات کاسامناکیا،بشیراللہ خان ایڈوکیٹ نے کہاکہ جب پہلی باردرگئی بارایسوسی ایشن معرض وجودمیں آیاتواس وقت بار میں صرف تین سے چاروکلاء موجودتھے جن میں ایوب خان ایڈوکیٹ تنگیوال،جانس خان ایڈوکیٹ مرحوم،یونس خان ایڈوکیٹ مرحوم،عالمزیب خان ایڈوکیٹ مرحوم سرفہرست تھے لیکن الحمداللہ آج درگئی بارایسوسی ایشن کویہ اعزازحاصل ہے کہ اس کے وکلاء آج ملک کے بیشترعدالتوں میں بطورججزاپنے فرائض منصبیاں سرانجام دے رہے ہیں اوراس وقت درگئی بارایسوسی ایشن میں سینکڑوں کی تعدادمیں نوجوان وکلاء برادری جن میں خواتین وکلاء بھی شامل ہیں اپنے خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم پچھلے حکومتوں اورعلاقائی مقتدرحلقوں کابھی بے حدشکرگزارہیں جنہوں نے درگئی بارایسوسی ایشن کے مسائل ومشکلات ترجیحی بنیادوں پرحل کئے ہیں اورانشااللہ بہت جلددرگئی بارایسوسی ایشن کے وکلاء کے شب وروزمحنت سے درگئی میں پہلی مرتبہ جوڈیشل کمپلکس کاافتتاح بھی کیاجائیگا۔