ہنگو(مانند نیوز) سیاست خدمت کے لیے کر رہے ہیں،آزاد پینل اپنے مفاد عامہ کے ایجنڈے کی تکمیل چاہتا ہے،گیس رائیلٹی ایمانداری سے استعمال ہو جائے تو ہنگو ضلع کے سبھی مسائل حل ہو سکتے ہیں،عوام کے دھوپ اور چھاؤں کے ساتھی ہیں،8 فروری کو گھڑیال اور پیالہ کے نشانات پر ٹھپے لگائیں گئے۔ان خیالات کا اظہار این اے 36 کے امیدوار حافظ عبدالہادی ،پی کے 93 کے امیدوار حاجی عتیق الرحمان اور مئیر تحصیل ہنگو عامر غنی نے سرکی پیالہ،بڑھ عباس خیل،طورہ وٹی اور دیگر مقامات پر انتخابی کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ان علاقوں میں آزاد پینل کے مشران کی آمد پر عوام نے فقید المثال استقبال کیا اور انہیں ہار پہنائے۔جبکہ صوفی منش امیدوار قومی اسمبلی حافظ عبدالہادی اور دیگر عوام سے بغل گیر ہوئے۔کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے حافظ عبدالہادی اور عتیق الرحمان نے کہا کہ آزاد پینل کا اپنا سیاسی ایجنڈہ ہے اور یہ ایجنڈہ یک نکاتی ہے۔کیسے ہنگو کی محرومیاں دور کی جائیں،کس طرح نوجوانوں کو روزگار اور تعلیم اور کھیلوں کے مواقع فراہم کیے جائیں اور کس طرح عوامی محرومیوں کا بوریا بستر گول کیا جائے۔حافظ عبدالہادی ،عتیق الرحمان اور عامر غنی نے کہا کہ سب مسائل کے حل کے لیے اسمبلیوں میں جانا ضروری ہے اس مقصد کے لیے عوام گھڑیال اور پیالے کے نشانات پر ٹھپے لگائیں۔یہ ٹھپے بیلٹ پیپر پر لگائیں گئے اور ترقی و خوشحالی کا باعث بنیں گئے۔امیدواروں نے کہا کہ سیاست خدمت کے لیے کی جائے تو یہ عبادت بن جاتی ہے ہمارے دل و دماغ میں خدمت کے جذبے سے گداز ہیں۔اور ہمیں اپنے عوام کے خلوص پر مکمل اعتماد ہے۔اس موقعہ پر علاقہ عوام نے آزاد پینل کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے