پبی (مانند نیوز)صوبہ بھر کے محکمہ جات میں چک اتھارٹی کا پرانا طریقہ بحال کیا جائے۔ اکاؤنٹنٹ جنرل خیبرپختونخوا نے صوبہ بھر میں ہلچل مچا دی۔ہر محکمہ کے ملازمین اور عوام کے درمیان جھگڑے شروع، اے۔جی خیبرپختونخوا نے چک اتھارٹی میں ایک افیسر کوچک دستخط کیلئے نامزد کرنے سے دفاتروں میں شدید مسائل پیدا ھو گئے۔کیونکہ مجاز آفیسر کے روزانہ بنیاد پر بہت کام ھوتے ھیں۔وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا فوری نوٹس لیں۔ان خیالات کا اظہار اورنگزیب کشمیری مرکزی سیکرٹری جنرل ایپکا پاکستان نے ایک ھنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں انعام اللہ یوسفزئی صدر ایپکامردان، اقرار خان میڈیا کوارڈینٹر، فقیر خان نایب صدر،اسماعیل، عالمگیر، نوید خان،شیراز اور مختلف ڈیپارٹمنٹ کے عہداداروں نے شرکت کی۔مقررین نے کہا۔کہ اے جی خیبرپختونخوا نے صوبہ بھر میں چک اتھارٹی جاری کرنے میں ہر دفتر میں ایک آفیسر کو چک دستخط کرنے کیلئے نامزد کیا ھے۔جسکی وجہ سے صوبہ بھر کے مختلف ڈیپارٹمنٹ میں عوام کو کافی مشکلات درپیش ھوئے ھیں۔کیونکہ ایک آفیسر کبھی اعلی سطح کے میٹنگز اور سائٹ میں مصروف ھوتے ھیں۔جسکی وجہ سے ملازمین، عوام اور کنٹریکٹر کو کافی مشکلات درپیش ھوگئے۔ کیونکہ محکمہ کے ایک آفیسر کسی ووچر یا بل کو دستخط کرکے ایس۔ڈی۔اوز چک ایشو کرتے تھے جس سے کنٹریکٹر، کمپنی اور دیگر عوام کو چک لینے میں آسانی ھوتی۔لیکن اے جی خیبرپختونخوا نے چیک دینے کا پرانا طریقہ کار ختم کرکے ڈیپارٹمنٹ کے ایک ایک آفیسر کو چیک دینے کا پابند بنایا دیا۔جس سے اس ڈیپارٹمنٹ کے آفیسر پر کام کا بوجھ مزید بڑھ گیا اور ساتھ کنٹریکٹر اور دیگر عوام بھی ملازمین کے ساتھ چیک جلدی دینے پر جھگڑے شروع کردیے۔اجلاس میں متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی گئی جس میں اکاؤنٹنٹ جنرل خیبرپختونخوا سے مطالبہ کیاگیا۔کہ چک اتھارٹی ایشو کرنے کا پرانا طریقہ کار بحال کریں۔کیونکہ اس کی وجہ سے ملازمین میں کافی تشویش کی لہر پیدا ھوگئے ہے۔بصورت دیگر صوبہ بھر کے ملازمین احتجاجی تحریک شروع کرینگے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے