وانا ( مانند نیوز ) عوامی نیشنل پارٹی جنوبی وزیرستان لوئر تحصیل برمل کے علاقہ اعظم ورسک میں دفتر کا افتتاح کیا گیا ، اس موقع پر علاقائی مشران ، نوجوانان اور عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنانوں نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی ، اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی جنوبی وزیرستان لوئر کے سینئر رہنماؤں نے کہا کہ ہم سب پیدائشی نیشنلسٹ اور ولی باغ کی سپاہی ہے، ایمل ولی خان ہمارے قائد ہے، ہماری جینا مرنا اے این پی کے ساتھ ہے۔ اے این پی صوبائی نشست پی کے 110 کے پارٹی نامزد امیدوار آیاز وزیر کی انتخابی مہم بھر پور طریقے سے چلائیں گے اور حلقہ سے جیت کر ولی باغ کو تحفے میں دیں گے۔ اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی جنوبی وزیرستان لوئر حلقہ پی کے 110 کے نامزد امیدوار آیاز وزیر نے کہا کہ ہماری سیاست ایک خاص نظریے کے بنیاد پر ہے اور یہی وجہ ہے کہ آج دیگر سیاسی پارٹیوں کے کارکنان اپنی جماعتوں سے نالاں ہوکر اے این پی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں میں عوامی نیشنل پارٹی میں شامل ہونے والوں مبارکباد پیش کرتا ہوں اور آپ سب کو یقین دلاتا ہوں کہ آپ لوگ اپنے فیصلے پر نادم نہیں ہونگے اور اپنے علاقے کے ترقیاتی کاموں میں بھرپور حصہ لینگے۔ انہوں نے کہا کہ آجکل سیاسی میدان لگا ہوا ہے اور ہر ایک سیاسی دوکانداری چمکانے میں لگا ہوا ہے کوئی دعوی کر رہا ہے کہ میں آنے والا وزیراعلیٰ ہوں کوئی تبدیلی کے نام پر ایک بار پھر عوام کو بیوقوف بنانے میں لگا ہوا ہے اور کوئی پیسے کے بل بوتے پر کارنر میٹنگ کرانے کی کوشش کر رہا یے مگر اللہ کے فضل و کرم سے اور باچا خان بابا کے خدائی خدمتگاروں کی اولادوں کے تعاون سے آج پی کے 89 کے سیاسی میدان میں صرف اے این پی نظر آ رہی ہے اس کی بنیادی وجہ اپنے نظریے سے وابستگی اور اپنے پارٹی سے وفاداری ہے۔ اس لیے آپ سب کو چاہیے کہ کردار ادا کرنے والے اور کاروبار کرنے والوں میں فرق جان کر اپنے آنے والی نسلوں کا مسقبل محفوظ کرنے کے لیے اپنے ووٹ کا استعمال کریں۔ آخر میں آیاز وزیر نے علاقے کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔