وانا ( مانند نیوز ) جنوبی وزیرستان لوئر تنائی کے مقام پر سابق وفاقی وزیر و امیدوار این اے 42 غالب خان وزیر کی قبائلی عمائدین اور نوجوانوں نے پرتپاک استقبال کیا ۔ قبائلی عمائدین اور نوجوانوں نے سابق وفاقی وزیر وامیدوار این اے 42 غالب خان وزیر کی مکمل حمایت کا اعلان بھی کردیا ۔ اس موقع پر سابق وفاقی وزیر وامیدوار این اے 42 غالب خان وزیر نے کہا کہ آج سے ہم نے باقاعدہ طور انتخابی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ انشاء اللہ ڈو ٹو ڈر انتخابی مہم چلائیں گے اور ضلع جنوبی وزیرستان میں گھر گھر تک پارٹی منشور پہنچائے گے اور قائد پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت میں ضلع جنوبی وزیرستان کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے اور ضلع جنوبی وزیرستان کو درپیش مسائل سے نجات دلانے میں بھرپور کردار ادا کریں گے ۔ آخر میں سابق وفاقی وزیر وامیدوار این اے 42 غالب خان وزیر نے قبائلی عمائدین اور نوجوانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ اس بار پاکستان مسلم لیگ ن ضلع جنوبی وزیرستان کے باسیوں کی امنگوں پر اترنے کے لئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن ضلع جنوبی وزیرستان اپر اینڈ لوئر سوشل میڈیا ہیڈ راز محمد وزیر و دیگر پارٹی کارکنان موجود تھے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے