سخاکوٹ(مانند نیوز) جامعہ خدیجۃالکبری للبنات کالج کالونی سخاکوٹ میں تقریب ختم بخاری شریف وتقسیم اسناد۔23طالبات فاضلات اور 10تجوید للعالمات کو اسناد دئیں گئی۔اس سلسلے میں جامعہ خدیجۃالکبری للبنات کالج کالونی سخاکوٹ میں تقریب کاانعقاد ہوا جس میں جید علماء کرام اور طالبات کے والدین نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر علماء کرام شیخ االحد یث حافظ حبیب الحسین استاد الحدیث(دارلعلوم شیرگڑھ)، شیخ الحد یث محمدصالح استاد الحدیث (دارالعلوم شیرگڑھ) اور شیخ الحد یث مولانا محمد ابراہیم جان صاحب استاد الحدیث (جامعہ ابن عباس تخت بھائی) نے اپنے بیانات میں کہا کہ فارغ التحصیل طالبات پر ذمہ داری بنتی ہیں کہ وہ ملک وقوم کی اصلاح کیلئے درس وتدرس کوفروغ دیکر علماء کرام کو عزت واحترام دیں۔انہوں نے کہا کہ قران سرچشمہ ہدایت ہے معاشرتی برائیوں کے سدباب میں مدارس کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ دینی مدارس اسلام کے مضبوط قلعے ہیں علماء کرام کا کام دین کی خدمت ہے اوردین کی خدمت ایک غنیمت ہے