سخاکوٹ(مانند نیوز) سابقہ ایم پی اے ونامزد امیدوار صوبائی اسمبلی پیر مصور خان غازی نے کہا ہے کہ موجودہ وقت اتحاد واتفاق کا ہے یہ وقت گلے شکوے کانہیں۔کارکنان عمران خان کی خاطر متحدہوجائیں عمران خان نے اصولوں کی خاطر جیل قبول کیا مگر ڈیل نہیں کی اور نہ ملک کوچھوڑاعمران خان عالم اسلام کے عظیم لیڈر ہے شیر افضل مروت آج بروز جمعہ دوپہر 2بجے درگئی ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرینگے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے مختلف مقامات پر انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر مختلف ویلج کونسل کے چیئرمینان علی رحمان، سیدحسین، امیرشاہ وس، حکمت یار، جانس خان، سابقہ ناظم شیربہادر خا ن، نورالامین، کونسلرعمران خان، نویدخان، یعقوب خان، محمدرسول اور کلیم اللہ واوا خان بھی انکے ہمراہ تھے۔انہوں نے کہا کہ انسان ہوں سے انسان غلطیاں سرزد ہوتی مگر انشاء اللہ ائندہ غلطیاں دوبارہ نہیں دہرونگااور ورکرز کو انکو جائز مقام دونگا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے قوم کے سروں پر سودا نہیں کیا انکو اس کی سزا دی جارہی ہے نو مئی سے لیکر آج تک ہمارے کارکنوں کوہراساں کیا جارہا ہیں وہ مشکل دور سے گزر رہے ہیں مگر ہمارے اور کارکنوں کے حوصلے بلند ہیں اور انہوں حالات کامقابلہ کیا اور کر رہے ہیں۔عوام اپنے بچوں کی بہتر مستقبل کیلئے عمران خان کے نامزد کردہ امیدواروں کے حق میں اپنا قیمتی ووٹ استعمال کرینگے۔