پشاور (مانند نیوز) صوبہ خیبر پختون خوا میں انسانی حقوق کی صورتحال انتہائی پیچیدہ اور تشویشناک ہے جہاں شہری اپنے بچوں کی گمشدگی یا اغواء ہونے کی صورت میں افراتفری کا شکار ہوتے ہی مایوسی کی عالم میں مختلف سرکاری اداروں سے رجوع کرتے ہیں۔ تاہم حکومت کی جانب سے شہریوں کی سہولت، رہنمائی اور اپنی ذمہ داریوں کو محسوس کرتے ہوئے بچوں کی گمشدگی اور اغواء کی صورت میں فوری طور پر زارا الرٹ موبائل ایپ یا 1099پر اطلاع دینے کی ہیلپ لائن کا قیام عمل میں لایا گیا۔ جو کہ وزارت انسانی حقوق کی براہ راست نگرانی میں کام کرتا ہے۔ اور اس کے نتیجے میں قلیل وقت میں ابھی تک قابل قدراقدامات اُٹھاتے ہوئے لا تعداد متاثرین کی داد رسی ہوئی ہے۔جہاں ایک طرف شکایات کے ازالے کے لیے شہریوں کوبچوں کی گمشدگی یا اغواء کی صورت میں وقت ضائع کیے بغیر زارا الرٹ موبائل ایپ یا 1099پر اطلاع دینے کی تلقین اور ہدایات دی جاتی ہے۔ لیکن دوسری جانب وزارت انسانی حقوق کے ہیلپ لائن1099سے بزریعہ موبائل فون اور بغیر بیلنس کے موبائل سے بھی ہیلپ لائن تک رسائی ناممکن ہونے کی شکایات موصول ہو رہی ہے۔ ہیلپ لائن 1099 ڈائل کرنے پرمطلوبہ نمبر کسی کے استعمال میں نہیں کا پیغام موصول ہوتا ہے۔ اس ضمن میں جب دو گھنٹوں سے مسلسل رابطہ کرنے کے بعد 1099سے رابطہ کرنے پر رسائی ناممکن ہونے کی شکایت کی تو موقف ملا کہ پورے ملک سے سینکڑوں رابطے ہونے کی وجہ سے ایسا ممکن ہے کہ سسٹم پر بوجھ بڑھ جانے کی وجہ سے رابطہ میں خلل ہو، تاہم اس ضمن میں شکایت کے ازالے کی یقین دھائی کرائی گئی۔ واضح رہے کہ پاکستان سیٹزن پورٹل پر زینب الرٹ اور موجودہ زارا الرٹ ایک ہی ایپ اور سروس کے نام ہیں جس کو حال ہی میں وزارت انسانی حقوق کے 1099کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے