ملاکنڈ(مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر/ کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز شاہد خان مہمند کی ہدایت پرخوشحال خیبرپختونخواہ پروگرام کے تحت جوائنٹ انسپکشن ٹیم نے سحاکوٹ بازار میں فاسٹ فوڈز سنٹرز، دودھ فروش، مرغ شاپس، جنرل سٹورز، قصاب، پیٹرول پمپس اور دیگر دکانوں پر آشیائے ضروریہ کے نرخ، معیار اور صفائی کا جائزہ لیا۔ دودھ اور دہی کے سیمپل لے کر لیبارٹری کے لئے بھیجے گئے۔ جس بعد ازاں قانون کے مطابق جرمانے عائد کئے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر/ کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز شاہد خان مہمند نے کہا ہے کہ ضلع ملاکنڈ کے عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ بازاروں میں سرکاری نرخناموں سے تجاوز، ناقص صفائی انتظامات اور ناپ تول میں کمی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی۔ لہذا تمام دکانداران ضلعی انتظامیہ کے مقررکردہ ایس او پیز اور نرخناموں پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے