وانا (مانند نیوز) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جنوبی وزیرستان لوئر فرمان اللہ وردگ کی ہدایات کے مطابق علاقے میں تعلیم کو اجاگر کرنے کے حوالے سے ایس ایچ او تھانہ شکئی حافظ محمد ارشاد خان وزیر اور تفتیشی افیسر خالد عزیز نے ایف سی احکام کے ہمراہ شکئی کے دوردراز علاقے مانتیوئی میں تعلیمی واک کا انعقاد کیا۔ پولیس احکام نے اس حوالے سے بتایا کے واک کے انعقاد کا مقصد دور دراز و پسماندہ علاقے کے لوگوں میں تعلیم کے حوالے سے شعور اجاکر کرنا ہے اور تعلیم کے حوالے سے آگاہی مقصود ہے۔ علاقائی لوگوں نے تعلیم کے حوالے سے آگاہی مہم شروع کرانے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جنوبی وزیرستان لوئر فرمان اللہ وردگ کے کاوشوں کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔ ڈی پی او فرمان اللہ وردگ نے علاقائی لوگوں سے اپیل کی کہ بچوں اور بچیوں کو ہر سکولوں میں داخل کرائیں اور ہر ممکن کوششں کریں تاکہ بہتر سے بہتر تعلیم دلائیں۔ اور مزید کہا کہ اس حوالے سے دیگر علاقوں میں بھی پولیس احکام تعلیم آگاہی واک کا انعقاد کریں گے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے