وانا (مانند نیوز) کسٹم حکام کی بھر پور کاروائیاں جاری کرتے ہوئے رواں ماہ میں پینتالیس کیس رجسٹر کرکے 500 ملین سے زائد مالیت کا نان کسٹم پیڈ سامان ضبط کردیا گیا، کسٹم انفورسمنٹ(DIK) نے گزشتہ ماہ میں ہونے والی مختلف کارروائیوں کے دوران پکڑی گئی نان کسٹم پیڈ غیر ملکی مصنوعات کی تفصیل جاری کرتے ہوئے موبائل سکواڈ آفیسر شفیق الرحمان نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جنوبی وزیرستان، ٹانک، درہ زندہ اور ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقوں میں واقع کسٹم چیک پوسٹوں پر پکڑی گئی آشیاء جسمیں 132,900 لیٹر ایرانی سمگل شدہ ڈیزل، چھ عدد نان کسٹم پیڈ لگژری گاڑیاں 14200 کلو سپاری، 90 عدد لیپ ٹاپ، 170 موبائل فون، 636,000 سگریٹ، بیسیوں ٹن کپڑا اور دیگر قیمتی اشیاء شامل ہیں جن کی کل مالیت 516 ملین روپے بنتی ہے بحق سرکار ضبط کردیا گیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ علاقے میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات اور آمن عامہ کی مخدوش صورت حال کے باوجود گزشتہ سال ماہ جنوری کے مقابلے میں کئی گناہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا، کسٹم موبائل سکواڈ کے انچارج کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کو دیمک کی طرح چھاٹنے والے سمگلروں کی بیخکنی کیلئے بھرپور کاروائیاں جاری ہیں اور انکو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا،