ہنگو (مانند نیوز)ضلعی پولیس سربراہ نثار احمد خان (PSP) کے سربراہی میں ڈی پی او آفس ہنگومیں جنرل انتخابات کے پرامن انعقادکے سلسلے میں پولیس افسران اور امیدواران کے ساتھ میٹنگ میں امیدواروں کو الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے تحت الیکشن کمپین چلانے اور دوران الیکشن امن و امان یقینی بنانے کے حوالے سے کردار ادا کریں.پولیس افسران اور امیدوارں کو الیکشن کے دوران امن وامان برقرار رکھنے کے سلسلے میں انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ تعاون کرنے کی ہدایت کی گئی. تمام امیدواروں کو الیکشن کے ضابطہ اخلاق کی پیروی یقینی بنانے اور الیکشن کے تین مراحل کمپین، پولنگ ڈے اور نتائج جیت اور ہار کی صورت میں ایک دوسرے کے جذبات کا خاص خیال رکھنے پر زور دیا گیا. امیدواروں کو غیر قانونی سرگرمیوں سے اجتناب کرنے اور پر امن ماحول برقرار رکھنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ قانون شکنی اور نقص امن کیمرتکب عناصر کے خلاف بھر پور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انتخابی مہم و جلسوں میں اشتعال انگیز تقاریر، اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ، آتش بازی اور پٹاخوں کے استعمال سے گریز کرنے پر زور دیا گیا. ڈی پی او ہنگو نثار احمد خان (PSP) نے علمائے کرام، علاقہ مشران سے اپیل کی کہ جنرل الیکشن کے پرامن انعقاد کیلئے مثبت کردار ادا کریں۔