پبی (مانند نیوز)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ پرویز خٹک نے ہمیشہ عوام اور اپنے اتحادیوں سے دھوکہ کیا ہے اقتدار میں رہ کر مزے لوٹ رہے تھے اور جب اقتدار ختم ہوجاتا ہے تو اپنے محسنوں پر الزامات لگا کر ان پر کیچڑ ڈالتے ہیں پی پی پی،شیرپا ؤ،اور ہمارے ساتھ جب تھے تو اس وقت تعریفیں کرتے تھے اب تو سوشل میڈیا کادور ہے وہ باتیں ریکارڈ پر موجود ہے کہ عمران خان کی تعریفیں کیا کرتے تھے اور اس نے انکو وزیر اعلیٰ بنادیا ور اب انکے خلاف بول کر نمک حرامی کررہا ہے ان خیا لات کا اظہار انہوں نے کندی ناصر میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کر تے ہو ئے کیا جلسے سے این اے34 کے امیدواد میاں با بر شاہ کا کا خیل اور عباس خان غازی نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ الیکشن کا کا اعلان ہوتے ہی ترقیاتی کام بند ہوتے ہیں پرویز خٹک تر قیا تی کام کر رہے ہیں یہ انکی کھلم کھلا خلاف ورزی کرریا ہے اور عوام کو دھوکہ دے کر گیس کی پائپ بچھاکر عوام کی انکھوں میں دھول ڈال رہے ہیں کبھی کلاس فور،کلرکوں اور پٹواریوں کے تبادلے کرواکر انکو مجبور کررہا ہے کہ انکو ووٹ دیں اور وزیر اعلی بننے کی خاب دیکھ رہے ہیں پانچ سیٹوں پر وزیر اعلی بننے کی سوچ رہے ہیں اور اب پی ٹی ائی کا سہارا لے کر کہ جو لوگ آزاد کھڑے ہیں وہ میرے ساتھ ہونگے تو عوام انکو جان چکے ہیں کہ یہ کتنا فریبی ہیں