شبقدر(مانند نیوز)ایس ایچ او تھانہ خواجہ وس نوید گل خان کی کامیاب کارروائی، چورچکاری اور آئس کے مقدمہ میں مطلوب ملزم گرفتار، آئس بھی برآمد، مقدمہ درج۔تفتیش شروعضلعی پولیس سربراہ چارسدہ نذیر خان PSPکی ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ڈی ایس پی شبقدر گلشید خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ خواجہ وس نوید گل خان نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے چورچکاری اور آئس میں مطلوب ملزم احتشام عرف چرگ ولد کفیل سکنہ صدر گڑھی کو گرفتار کرکے360گرام آئس برآمد کرلیا ہے،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔