بٹ خیلہ(مانند نیوز)ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا افتخار شموزئی نے کہا ہے کہ ملک وقوم کاروشن مستقبل اور خوشحالی صحت مندتعلیم یافتہ نئی نسل کے بغیر نا ممکن ہے اسلئے طلبا کی تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے فروغ پر بھی خاص توجہ دی جارہی ہے ان خیالات کا اظہارانھوں نے ضلع ملاکنڈ کے سرکاری و نجی ہائی ہائیر سیکنڈری سکولوں کے سالانہ سپورٹس ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب تقسیم انعامات سے بطور مہمان خصو صی خطاب میں کیاڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مدراراللہ کتوزئی نے کہا کہ پاک فوج کے تعاون سے تعلیم کے فروغ اور گھوسٹ سکولوں کے خاتمے کے دوررس نتائج برآمد ہو رہے ہیں سیکرٹری سپورٹس کمیٹی محمد وسیم نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ ٹورنامنٹ میں 51سرکاری اور25نجی سکولوں نے حصہ لیا جبکہ24مختلف کھیلوں کے یہ دلچسپ اور رنگا رنگ مقابلے جومختلف مقامات پرہوئے ایک ماہ تک جاری رہے انھوں نے کہا کہ فنڈزگراؤنڈز اور سپورٹس سامان کی کمی کے باوجودمحکمہ تعلیم طلبامیں کھیلوں کے فروغ پر بھرپور توجہ دے رہا ہے ڈپٹی ڈائریکٹر سمیت ڈی ای او اور پرنسپل وہیڈ ماسٹرزنے پوزیشن ہولڈرزٹیموں وطلبا میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے