کراچی(مانند نیوز ڈیسک) پیپلزپارٹی نے عام انتخابات کے لیے ویب سائٹ لانچ کردی۔ دگنی تنخواہ، معاشی بہتری اور بیرونی قرضے ختم کرنے کے وعدوں پر مشتمل منشور بھی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردیا گیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی نے الیکشن 2024 کے حوالے سے اپنی ویب سائٹ لانچ کردی ہے۔ ویب سائٹ (voteteer.com) پر 64 صفحات پر مشتمل پیپلزپارٹی کا الیکشن 2024 کے لیے انتخابی منشور بھی موجود ہے۔ علاوہ ازیں پیپلزپارٹی کی ویب سائٹ میں پارٹی کا عوامی معاشی معاہدہ بھی موجود ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی نے عوامی معاشی معاہدہ کے نام سے انتخابی منشور جاری کردیا۔پیپلز پارٹی کے انتخابی منشور کا سلوگن چنو نئی سوچ ہے۔پیپلز پارٹی کے انتخابی منشور میں کہا گیا ہے کہ اجرت پر کام کرنے والوں کی حقیقی آمدن کو دوگنا کیا جائے گا۔ غریبوں، بے زمینوں اور محنت کشوں کو رہائشی مکان دئیے جائیں گے۔منشور میں کہا گیا ہے کہ بھوک مٹا ؤپروگرام شروع کیا جائے گا اور تمام سکول جانے والے بچوں کو مفت کھانا فراہم کریں گے، ہاری کسان کارڈ اور مزدور کارڈ جاری کیا جائے گا۔منشور میں کہا گیا ہے کہ مزدور کارڈ کے ذریعے لوگ اپنے بچوں کی سکول کی فیسوں کی ادائیگی، اپنے لیے اور اپنے خاندان کے لیے ہیلتھ انشورنس حاصل کرسکیں گے۔منشور میں کہا گیا ہے کہ ہاری کارڈ کے ذریعے ڈی اے پی اور یوریا کھاد پر سبسڈیز دی جائیں گی اور فصلوں کا انشورنس ہوگا جبکہ وسیلہ حق پروگرام کے ذریعے غریب خواتین کو چھوٹے قرضے فراہم کیے جائیں گے۔پیپلز پارٹی کے انتخابی منشور میں کہا گیا ہے کہ نوجوانوں کو یوتھ کارڈ جاری کیا جائے گا جس کے ذریعے تعلیم یافتہ نوجوان مرد اور خواتین کو ایک سال تک وظیفہ دیا جائے گا۔پیپلز پارٹی کے انتخابی منشور میں کہا گیا ہے کہ وسیلہ تعلیم کے ذریعے ہر مستحق بچے کو مالی امداد فراہم کی جائے گی، مالی امداد اس بات سے مشروط ہوگی کہ امداد حاصل کرنے والے بچے کی اسکول میں حاضری کم از کم 70 فیصد ہو۔ پاکستان کے ہر ضلع میں کم از کم ایک یونیورسٹی قائم کی جائے گی۔پیپلز پارٹی کے انتخابی منشور میں کہا گیا ہے کہ پورے ملک میں پرائمری سطح کے علاج معالجے کی مفت سہولتیں اور مفت دوائیں مہیا کریں گے۔ امراض قلب، جگر اور گردوں کے امراض کا مفت علاج فراہم کیا جائے گا۔علاوہ ازیں پیپلز پارٹی نے الیکشن 2024 سے متعلق اپنی ویب سائٹ بھی لانچ کی ہے۔ترجمان کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی ویب سائٹ ووٹ تیر میں پی پی پی کا عوامی معاشی معاہدہ بھی موجود ہے۔اس حوالے سے بلاول بھٹو نے بھی سوشل میڈیا پر پیغام اور تفصیلات جاری کی ہیں۔بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس کے پاس غربت، بے روزگاری اور مہنگائی سے لڑنے کا پلان ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے