وانا(مانند نیوز ڈیسک)جنوبی وزیرستان لوئر میں انتخابات کے بعد تک کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی۔ضلعی انتظامیہ کی جانبس ے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دفعہ 144 کے تحت وزیرستان لوئر میں اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر پابندی ہوگی۔ڈپٹی کمشنر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دفعہ 144 کے نفاذ کے دوران قانون کے مطابق سیاسی سرگرمیوں پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کے انعقاد، امن وامان اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے دفعہ 144 نافذ کی گئی۔اعلامیے کے مطابق دفعہ 144 گیارہ فروری تک نافذالعمل رہے گی، جس کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے