باجوڑ (مانند نیوز)باجوڑ کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 8 اور صوبائی اسمبلی کے حلقے پی کے 22 سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار ریحان زیب خان فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے۔باجوڑ پولیس کے مطابق ریحان زیب الیکشن مہم کے سلسلے میں صدیق آباد پھاٹک پر موجود تھے۔باجوڑ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ریحان زیب خان کو قتل کر دیا اور باآسانی فرار ہو گئے۔مقتول ریحان زیب کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے