پشاور (مانند نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کے 36 حلقوں پر کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے گئے۔ این اے 41 لکی مروت سے شیر افضل مروت اور این اے 35 کوہاٹ سے شہریار آفریدی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے این اے 37 کرم سے مجلس وحدت المسلمین کے حمید حسین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، این اے 30 پشاور سے شاندانہ گلزار، این اے 31 پشاور سے شیر علی ارباب کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ اِی سی پی نے این اے 19 صوابی سے اسد قیصر اور این اے 20 صوابی سے شہرام خان تراکئی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔ قومی اسمبلی کے حلقے این اے 8 پر الیکشن ملتوی ہونے جبکہ این اے 15،این اے 27، این اے 40 اور این اے 43 کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے