اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ آف پاکستان میں آج (سوموار کو) آٹھ فروری 2024کو ملک میںہونے والے عام انتخابات کوکالعدم قرار دینے کے لئے دائر درخواست پر سماعت ہوگی۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میںجسٹس محمد علی مظہر اورجسٹس مسرت ہلالی پرمشتمل تین رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔واضح رہے کہ یہ درخواست چند روزقبل سپریم کورٹ میں دائر کی گئی تھی۔ درخواست علی خان نامی شہری کی جانب سے دائر کی گئی جس میں وفاقی حکومت اوردیگر کو اٹارنی جنرل آف پاکستان کے توسط سے فریق بنایا گیا۔درخواست گزارذاتی طور پر پیش ہو کر دلائل دیں گے۔ درخواست میںمئوقف اختیار کیا گیاکہ 8فروری2024کو ملک میں ہونے والے عام انتخابات کو جمہوری روایات کی صریح خلاف ورزیوں کی وجہ سے کالعدم قراردیاجائے۔ کیس کی سماعت پہلے نمبر پر ہو گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے