ریاض(مانند نیوز ڈیسک)سعودی وزارت حج کی جانب سے عمرہ زائرین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عمرہ پرمٹ کی پابندی کریں۔ سعودی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے زائرین حرم کو رش سے بچانے کیلئے عمرہ پرمٹ کی سہولت فراہم کی گئی ہے جس کے تحت عمرہ کرنے والے اپنے لیے اس وقت کا انتخاب کرسکتے ہیں جب انہیں سہولت ہو اور حرم شریف میں رش بھی نہ ہو۔ وزارت حج نے کہا کہ نسک پورٹل کے ذریعے دن اور وقت کا انتخاب کرکے پرمٹ حاصل کیا جاسکتا ہے۔ پرمٹ کا حصول عمرہ زائرین کی سہولت کیلئے ہے۔عمرہ پرمٹ حاصل کرنے کے بعد بہتر ہے کہ وقت مقررہ سے کچھ دیر قبل حرم شریف پہنچ جائیں تاہم اگر وقت پرپہنچنے میں تاخیر کا سامنا ہو تو بہتر ہے کہ پرانے پرمٹ کو کینسل کرکے نیا پرمٹ جاری کرلیا جائے۔ واضح رہے کورونا وائرس کی وبا کے دوران عمرہ پرمٹ کا حصول لازمی تھا جس کے بغیر کوئی شخص عمرہ کیلئے مکہ مکرمہ نہیں جاسکتا تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے