جنوبی وزیرستان (مانند نیوز) جنوبی وزیرستان کے تحصیل لدھا اور اس کے مضافات میں سینکڑوں سال پرانے مختلف زیتون شابلوت اور دیگر قیمتی درختوں کو کاٹنے کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے جنوبی وزیرستان میں ہزاروں ایکڑ زمین درختوں سے مکمل طور پر صاف ہو چکی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس لکڑی کو شکئی اور وانا میں سٹور کر کے انگوراڈا سے افغانستان سمگل کیا جا رہا ہے جس کے حوالے سے ابھی تک کوئی کاروائی نہیں کی جا سکی۔ ذرائع کے مطابق مخدوش سیکیورٹی صورتحال میں بھی درختوں کو مکمل طور پر نہیں کاٹا جاتا اور نہ ہی کئی کئی کلومیٹر دور تک سڑک کے اس پاس علاقے کو صاف کیا جاتا ہے، لیکن دوسری طرف ٹھیکہ داروں کی جانب سے اس صورتحال کا فائدہ اٹھا کر نہ صرف درختوں کو مکمل طور پر کاٹا ہے بلکہ پہاڑوں کے اوپر موجود جنگلوں کو بھی صاف کیا گیا ہے۔ مقامی افراد کی جانب سے درختوں کی کٹائی پر شدید رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے، اور اہلیان علاقہ نے فوری طور پر نامعلوم ٹھیکیدار کے خلاف ایف ائی ار درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ مقامی افراد کی جانب سے نو منتخب ایم این اے زبیر وزیر،ایم پی اے اصف محسود کو اس حوالے سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ اہلیان علاقہ نے فوری طور پر ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان اپر، کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان، سیکرٹری فارسٹ اور چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا سے بھی اس معاملے میں مداخلت کی اپیل کی ہے، عوامی حلقوں کی جانب سے ڈویژنل فارسٹ افیسر جنوبی وزیرستان کی خاموشی بھی افسوسناک قرار دی گئی ہے جو کہ ٹانک سے جنوبی وزیرستان کو ریموٹ کنٹرول کے ذریعے چلانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں، اور اس کے اہل کار لکڑی کی سمگلنگ میں سہولت کاری کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے