پشاور (مانند نیوز ڈیسک) بس اور موٹر کار کے خطرناک حادثے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کی تحصیل صافی کے علاقے قیوم آباد میں بس اور موٹر کار کے تصادم میں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق اور زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔