پشاور(مانند نیوزڈیسک)خیبرپختونخوا میں جاری بارشوں سے ہونے والے نقصانات سے متعلق پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ی ڈی ایم اے)نے رپورٹ جاری کردی۔رپورٹ کے مطابق بارش میں مختلف واقعات و حادثات میں 21 افراد جاں بحق اور 37 زخمی ہوئے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ بارشوں کے باعث مختلف اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ اور چھتیں گرنے کے واقعات پیش آئے۔ 97 گھروں کو جزوی اور 30 گھروں کو مکمل نقصان پہنچا۔ اس سے قبل پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے)بلوچستان نے صوبے کے مختلف اضلاع میں بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کی تھی۔پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق خاران میں موسلا دھار بارش کے باعث 3 بچے جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا، بارش سے 2 گھر تباہ اور 5 گھروں کو جزوی طور پر نقصان پہنچا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے