ہری پور (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر ہری پور خان محمد اور ڈی پی او ہری پور سلیمان ظفر (PSP) کا چیمبر آف حطار انڈسٹریل اسٹیٹ کا دوہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ہری پور نے انتظامی معاملات کے حل کے لیے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ اس موقع ایس پی انوسٹی گیشن ہری پور جمیل الرحمان،ایس ڈی پی او سرکل خان پور محمد عزیر اور ایس ایچ او تھانہ خانپور خالد خان،ایس ایچ او تھانہ حطار شہریار خان بھی موجود تھے۔ڈی پی او ہری پور نے صنعت کاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اور صنعت کار ایک ہی ٹیم کا حصہ ہیں ہم سب نے ملکر ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے کام کرنا ہوگا۔ہری پور پولیس صنعتکاروں کو پرامن ماحول میں کاروباری سرگرمیاں کرنے کے لیے مذید اقدامات اٹھا رہی ہے۔موجودہ حالات کے پیش نظر فارنرز کی سکیورٹی کو مد نظر رکھتے ہوئے مذید اقدامات اٹھانے ہوں گے۔ فارنرز کی گاڑیوں کو بلٹ پروف بنائیں۔ فارنرز کی سکیورٹی اولین ترجیعات میں شامل ہے۔ڈی پی او ہری پورنے کہا کہ پولیس اور صنعت کار ایک ہی ٹیم کا حصہ ہیں ہم سب نے ملکر ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے کام کرنا ہوگااور حطار انڈسٹریل اسٹیٹ میں جاری پراجیکٹس پر فارنرز کی سکیورٹی اولین ترجیعات میں شامل ہے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے