کوہاٹ (مانند نیوز )ڈپٹی کمشنر کوہاٹ ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر نے قومی تعمیر نو محکموں کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ کا م کے معیار پر سمجھوتہ کئے بغیر مقررہ مدت میں تکمیل یقینی بنائیں اور غیر ضروری تاخیر سے اجتناب کریں۔یہ ہدایات انہوں نے اپنے دفتر میں ضلع میں نئے، جاری اور مجوزہ ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس، پبلک ہیلتھ، پختونخوا ہائی وے اتھارٹی، پیسکو اور دیگر متعلقہ محکموں کے متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کو ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کے بارے میں تفصیل سے بتایا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر ناقابل برداشت ہے تاہم اگر کوئی مسئلہ درپیش ہو تو فوری طور پر نشاندہی کریں تاکہ اس کے ازالہ کیلئے بروقت اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے