کوہاٹ (مانند نیوز ) ملک کے بیشتر حصوں کی طرح کوہاٹ میں بھی 8 مئی کو عالمی یوم تھیلیسیمیا منایا گیا۔عوامی سطح پر تھیلیسیمیا سے متعلق شعور اجاگر کرنے کیلئے فرنٹیئر فاونڈیشن ویلفیئر ہسپتال اینڈ بلڈ ٹرانسفیوژن سروسز کوہاٹ میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں رُکن خیبر پختونخوا اسمبلی شفیع جان مہمان خصوصی تھے۔تقریب میں سماجی کارکن شاہ محمود اورتھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کے والدین نے بھی شرکت کی۔شفیع جان ایم پی اے کا اس موقع پر کہنا تھا کہ حکومت خیبر پختونخوا کی پہلے ہی سے کوشش ہے کہ تھیلیسیمیا کو جڑ سے ختم کیا جائے اور اس سلسلے میں 2013 میں باقاعدہ طور پر قانون سازی بھی کی گئی تھی جس کے تحت نکاح سے پہلے لڑکا لڑکی دونوں کا تھیلیسیمیا کا ٹیسٹ ضروری قرار دیا گیا تھا لیکن بدقسمتی اس پر بعد میں عمل نہیں ہو سکا۔ان کا کہنا تھا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ تھیلیسیمیا کو بھی صحت کارڈ میں شامل کیا جائے جس کیلئے وہ خود وزیر صحت خیبرپختونخوا سے بات کریں گے۔بعد ازاں شفیع جان ایم پی اے کی قیادت میں واک کا بھی اہتمام کیاگیا جس میں سول سوسائٹی کے افراد اوروالدین نے بھی شرکت کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے