ہنگو (مانند نیوز )حکومت خیبرپختونخوا کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ ہنگو نے ڈینگی مرض پر موثر کنٹرول کیلئے ضلع بھر میں باقاعدہ طور پر آگاہی مہم شروع کردی ہے۔ڈپٹی کمشنر ہنگو سید حیدر حسین کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر دوآبہ نے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور لوگوں کو ڈینگی مرض کے مضر اثرات کے علاوہ اس کے علامات اور اس پر کنٹرول کے بارے میں احتیاطی تدابیر سے بھی آگاہ کیا۔انہوں نے کئی ٹائر شاپس کا بھی دورہ کیا اور انہیں بتایا ٹائروں میں کھڑا پانی بھی ڈینگی مرض کا سبب بن سکتا ہے لہٰذا اس میں پانی نہ چھوڑا جائے۔اسسٹنٹ کمشنر نے اس موقع پر جگہ جگہ کھڑا پانی بھی ضائع کر دیا اورہدایات دیں کہ ڈینگی پر کنٹرول کیلئے تمام احتیاطی تدابیر کو اپنایا جائے اور روزانہ کی بنیاد پر پانی کو تبدیل کیا جائے تاکہ ڈینگی کا خطرہ نہ رہے۔انہوں نے محکمہ صحت ہنگو کو بھی ڈینگی مرض پر کنٹرول کیلئے فوری طورپر موثر لائحہ عمل تیارکرنے کی ہدایت کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے