ایبٹ آباد (مانند نیوز )ورلڈ ایتھلیٹک ڈے کی مناسبت سے گزشتہ روز ریجنل سپورٹس آفس ایبٹ آباد اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس ایبٹ آباد زیر اہتمام ایتھلیٹک میٹ کا انعقاد کیا گیا میٹ کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی کمشنر ہزارہ سید ظہیر الاسلام تھے جن کے ہمراہ ریجنل سپورٹس آفیسر ایبٹ آباد احمد زمان خان سپورٹس آفیسر ایبٹ آباد جنید ڈسٹرکٹ ایتھلیٹک ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری حسنین امین ایبٹ آباد ایسوسی ایشن کے صدر افتاب عزیز شوکت حسین اور شاہد گل بھی موجود تھے۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد قومی ترانہ پڑھا گیا اور ایتھلیٹک میٹ میں شرکت کرنے والے تمام بچوں نے مارچ پاس کیا اس کے بعد ریزن سپورٹس آفیسر احمد زمان اور کمشنر ہزارہ سید ظہیر الاسلام نے کھلاڑیوں سے خطاب کیااور ایتھلیٹک میٹ کے حتمی نتائج کے مطابق 100 میٹر کی دوڑ میں عزیز خان نے پہلی حماد خان نے دوسری اور سیف الرحمان نے تیسری پوزیشن حاصل کی 200 میٹر کی دوڑ میں عباس خان نے پہلی عبدالرحمن نے دوسری اور ذبیح اللہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی 400 میٹر کی دوڑ میں ثنا اللہ نے پہلی رام نے دوسری محمد زمان نے تیسری پوزیشن حاصل کی 800 میٹر کی دوڑ میں واصف نے پہلی سرفراز علی نے دوسری سی نے تیسری پوزیشن حاصل کی چار سال کے بچوں قیمہ بین 50 میٹر کی دوڑ میں موسی نے پہلی،نام اللہ نے دوسری اور قیصر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔سیٹنگ میٹ کی اختتامی تقریب کے موقع پر کمشنر ہزارہ سید ظہیر الاسلام نے جیتنے والے ایتھلیٹس میں کیش انعام میڈلز اور سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔