ایبٹ آباد (مانند نیوز)رجسٹریشن آف (Riviera Hills)ہاوسنگ سوسائٹی کی رجسٹریشن کے لیے سکروٹنی کمیٹی کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد عباس آفریدی کی زیر صدارت کانفرنس روم ڈپٹی کمشنر آفس منعقد ہوا۔اجلاس میں ہاوسنگ سوسائٹی (Riviera Hills)دوتار گلی دھمتوڑ رجسٹریشن کے حوالے سے امور زیر بحث آئے۔۔ اجلاس میں (Riviera Hills) ہاوسنگ سوسائٹی کی رجسٹریشن کے حوالے سے امورزیر بحث آئے۔ اجلاس میں ٹی ایم او ایبٹ آباد شکیل حیات، انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی، فائنانس آفیسر ایبٹ آباد، ڈسٹرکٹ آرکیٹیکٹ ٹی ایم اے،ٹی او آر ریگولیشن، انفراسٹرکچر، ایگریکلچرآفیسر، نمائندہ سی اینڈ ڈبلیواور دیگر افسران نے شرکت کی۔