تورغر (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر تورغر ضیاء الرحمان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈینگی پریونشن رسپانس یونٹ کے حوالے سے تفصیلی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر تورغر، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس تورغر کا سٹاف، محکمہ لوکل گورنمنٹ، ٹی ایم اے جدباء، ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیس، محکمہ سائل کنزرویشن، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس، محکمہ لائیو اسٹاک، محکمہ واٹر مینجمنٹ اور محکمہ تعلیم کے افسران اور اہلکاران نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر تورغر کو ڈینگی کے حوالے سے ضلع تورغر میں کی جانے والی سرگرمیوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اس بابت ڈپٹی کمشنر تورغر نے ضروری ہدایات جاری کیں۔