پشاور (مانند نیوز) وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کی ہدایات پردور دراز کے علاقوں میں مقیم افراد کو ان کی دہلیزپر فوری اور بلا معاوضہ انصاف فراہم کرنے کی غرض سے ضلعی اور تحصیل کی سطح پر کھلی کچہریاں لگائی جارہی ہیں،اس ضمن میں وفاقی محتسب سیکرٹریٹ ریجنل آفس ایبٹ آبادکے ایڈوائزر عبدالغفور بیگ 20 مئی 2024 بروز پیر صبح 11 بجے تحصیل ہال لورہ میں کھلی کچہری لگائیں گے۔کھلی کچہری میں وفاقی اور صوبائی محکمہ جات سے متعلق شکایات نمٹائی جائیں گی، وفاقی محتسب کے ایڈوائزر عبدالغفور بیگ نے تحصیل لورہ اور ملحقہ علاقوں کے عوام کو مطلع کیا ہے کہ اس کھلی کچہری میں حاضر ہو کر تمام وفاقی اور صوبائی اداروں جن میں واپڈا، سوئی گیس، نادرہ، پوسٹ آفس، نیشنل ہائی ویز اتھارٹی، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام، پاکستان بیت المال، پاسپورٹ، ٹیلیفون انڈسٹریز یا ان کے علاوہ کسی بھی وفاقی اور صوبائی محکمے سے متعلق کوئی شکایت ہو توکھلی کچہری میں اپنی شکایت پیش کرسکتے ہیں۔ عبدالغفور بیگ نے مزید کہا ان شکایات کا ازالہ 60 دنوں میں کردیا جاتاہے۔ اس سلسلے میں شکایت کنندہ کو کوئی فیس نہیں دینی پڑتی اور نہ ہی وکیل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے انہوں نے متعلقہ افراد سے حکومت کی اس سہولت سے مستفید ہونے کی اپیل کی ہے تاکہ عوام کی تکالیف دور ہو سکیں اور فوری داد رسی ممکن بنائی جا سکے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے